QR CodeQR Code

سیاسی جرگہ فریقین کو مذکرات کی میز تک لاسکتا ہے، سراج الحق

25 Sep 2014 18:54

اسلام ٹائمز: جرگہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لاک ہے اور شدید ہے، تاہم مذاکرات کے ذریعے ہی معاملے کو حل کیا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک ہے اور شدید ہے، تاہم مذاکرات کے ذریعے ہی معاملے کو حل کیا سکتا ہے، سیاسی جرگہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جرگے نے تینوں فریقین کے درمیان کئی ملاقاتیں کروائیں اور پوری کوشش کی کہ کسی طرح ڈیڈ لاک ختم کیا جائے، جرگہ فریقین کو مذکرات کی میز تک لاسکتا ہے لیکن اس معاملے کو حل انہیں خود کرنا ہوگا۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ مذاکرات میں اب بھی ڈیڈلاک کی صورتِحال نظر آرہی ہے، حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے لچک کے رویے کی درخواست کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 411641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411641/سیاسی-جرگہ-فریقین-کو-مذکرات-کی-میز-تک-لاسکتا-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org