QR CodeQR Code

گلگت بلتستان اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے رکن کے " گو نواز گو" کے نعروں سے گونج اٹھِی

25 Sep 2014 22:19

اسلام ٹائمز: عمران خان اور قادری کے دھرنوں کیخلاف اسمبلی میں حاجی جانباز خان کی پیش کردہ قرارداد پر گرما گرم بحث جاری تھی تھی کہ بحث کے دوران مسلم لیگ نون ہی کے رکن نے صوبہ خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر کی یاد تازہ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی فضاء بھی "گو نواز گو" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ یہ نعرے کسی اور جماعت کے رکن اسمبلی نے نہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن اور ممبر قانون ساز اسمبلی سلطان علی خان نے بلند کیے۔ سلطان علی خان کے پرجوش نعروں کے ساتھ حکومت مخالف جماعتون کے اراکین نے  بھی ہمنوائی کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عمران خان اور طاھر القادری کے اسلام آباد دھرنوں کے خلاف حاجی جانباز خان کی پیش کردہ قرارداد پر گرما گرم بحث جاری تھی تھی کہ بحث کے دوران مسلم لیگ نون ہی کے رکن نے صوبہ خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر کی یاد تازہ کر دی۔ اسمبلی میں سلطان علی خان کے حواس پر " گو نواز گو " کا نعرہ چھایا ہوا تھا کہ انہوں نے جوش خطابت میں "گو نواز گو " کے نعرے تکرار کے ساتھ بلند کیے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم لیگ قاف کے ارکان اسمبلی آمنہ انصاری اور مرزا حسین نے بھی قرارداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے " گو نواز گو " کے نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 411659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411659/گلگت-بلتستان-اسمبلی-مسلم-لیگ-ن-کے-رکن-گو-نواز-نعروں-سے-گونج-اٹھ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org