QR CodeQR Code

یکم ذی الحج بروز ہفتہ، عیدالاضحیٰ 6 اکتوبر کو منائی جائیگی، مفتی منیب الرحمن

26 Sep 2014 00:15

اسلام ٹائمز: اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا، لہذا یکم ذی الحجہ بروز ہفتہ اور عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو منائی جائیگی، محکمہ موسمیات نے بھی چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں آج ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا یکم ذی الحج پرسوں بروز ہفتہ ہو گی جبکہ عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارلحکومتوں میں رویت ہلال کی مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے اور ان کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی آج پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی۔ جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 27 ستمبر کو ہو گی جبکہ عید الاضحی 6 اکتوبر بروز سوموار کو منائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 411667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411667/یکم-ذی-الحج-بروز-ہفتہ-عیدالاضحی-6-اکتوبر-کو-منائی-جائیگی-مفتی-منیب-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org