QR CodeQR Code

سنکیانگ میں پے در پے دھماکے، 40 افراد ہلاک

26 Sep 2014 00:54

اسلام ٹائمز: چین کے سرکاری میڈیا ے مطابق شورش زدہ شہر سنکیانگ میں پے در پے دھماکوں میں کم از کم چالیس مطاہرین ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ بلوائیوں کے حملوں میں چھ شہری، چار پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، اور چون سے زائد شہری زخمی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چائینہ کے شورش زدہ مغربی صوبے سنکیانگ میں پے در پے بم دھماکوں میں کم سے کم چالیس مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا نے بیان میں ان ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔ علاقائی نیوز پورٹل کے مطابق سنکیانگ کی کاؤنٹی لنطائی میں مسلح بلوائیوں کے حملوں میں چھے شہری، دو پولیس افسر اور دو معاون پولیس اہلکار ہلاک اور چوّن شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا نے اس سے پہلے اتوار سے جاری ہنگاموں میں صرف دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے اس شورش زدہ علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 411669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411669/سنکیانگ-میں-پے-دھماکے-40-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org