QR CodeQR Code

حافظ طاہر اشرفی کی جنرل اسمبلی میں دہشتگردی کے حوالے سے اوباما کے خطاب کی تائید

26 Sep 2014 08:04

اسلام ٹائمز: سربراہ پاکستان علماء کونسل کا وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف جہاں اوباما صاحب نے (دہشت گردی) کا ذکر کیا، اگر وہ اس کے اسباب کا بھی ذکر کر دیتے ہیں اور اُن کے خاتمے کا ذکر کر دیتے تو میرے خیال میں یہ بڑی جامع بات ہو جاتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے امریکی صدر براک اوباما کے اس موقف کی تائید کی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے رجحانات کے خاتمے کے لیے دنیا بھر خصوصاً مسلمان برادری کو اہم کردار ادا کرنا چاہیئے۔ حافظ طاہر اشرفی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ انتہاء پسندی صرف اسلامی دنیا میں نہیں بلکہ دنیا کہ کسی بھی مذہب میں ہو اُس کو مسترد کیا جانا چاہیئے، دہشت گردی دنیا کے کسی بھی مذہب کے لوگ کریں اسے مسترد کیا جانا چاہیئے کیوں کہ یہ بنیادی انسانی حقوق اُن کے راستے میں رکاوٹ ہی یہ دو چیزیں ہیں، جنہیں ہم انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا نام دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجوہات کو بھی دور کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے شدت پسند تنظیموں میں کسی طرح کی تفریق نہیں کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں اوباما صاحب نے (دہشت گردی) کا ذکر کیا، اگر وہ اس کے اسباب کا بھی ذکر کر دیتے ہیں اور اُن کے خاتمے کا ذکر کر دیتے تو میرے خیال میں یہ بڑی جامع بات ہو جاتی۔


خبر کا کوڈ: 411693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411693/حافظ-طاہر-اشرفی-کی-جنرل-اسمبلی-میں-دہشتگردی-کے-حوالے-سے-اوباما-خطاب-تائید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org