QR CodeQR Code

جمہوریت کیلئے جلاوطنی و جیل کاٹی، آنچ نہیں آنے دونگا، نواز شریف

26 Sep 2014 08:14

اسلام ٹائمز: نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ 2013ء میں نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلٰی پیپلز پارٹی نے نامزد کئے، انتخابات میں انکی جماعت نے حزب اختلاف کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کے لئے جیل کاٹی اور جلا وطنی برداشت کی، اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے جبکہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے سیاسی قوتیں متحد ہیں۔ نواز شریف نے واضح کیا کہ 2013ء میں نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلٰی پیپلز پارٹی نے نامزد کئے، انتخابات میں ان کی جماعت نے حزب اختلاف کی حیثیت سے شرکت کی تھی، اس وقت ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، ان پردھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 411694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411694/جمہوریت-کیلئے-جلاوطنی-جیل-کاٹی-ا-نچ-نہیں-ا-نے-دونگا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org