0
Friday 26 Sep 2014 08:42

پشاور، دہشتگردوں نے گھر میں گھس کر علی رضا زیدی کو شہید کر دیا

پشاور، دہشتگردوں نے گھر میں گھس کر علی رضا زیدی کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہیں سکا، دہشتگردوں نے حیات آباد میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے نجی بنک کے ملازم سید علی رضا زیدی کو شہید کر دیا، جبکہ دہشتگرد فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واضح رہے کہ حیات آباد کا علاقہ قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقع ہے، اور یہ ایک پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے، سید علی رضا زیدی نیشنل بنک کینٹ برانچ کے کمپیوٹر سیکشن میں ملازمت کرتے تھے، شہید کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد حیات آباد فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پشاور میں کافی عرصہ سے اہل تشیع افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، اور حکومت اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر پائی۔
خبر کا کوڈ : 411696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش