0
Friday 26 Sep 2014 09:44

تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی جانب سے 28 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لئے دی گئی درخواست پر اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جلسے کے لیے سکیورٹی کے معاملے پر انتطامیہ سے تعاون کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں انہیں آگاہ بھی کر دیا گیا ہے جب کہ بل بورڈز منظور شدہ مقامات پر ہی لگائے جائیں گے، مینار پاکستان گراؤنڈ کی ملحقہ سڑکوں پر مظاہرے یا نعرے بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔ این او سی میں تحریک انصاف سے کہا گیا ہے کہ منٹو پارک کے چاروں اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے بہاؤ کے لئے کلیئر رکھا جائے گا جبکہ جلسے کے دوران ساؤنڈ سسٹم کی آواز جلسہ گاہ تک ہی محدود رکھی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے وفد نے میاں حامد معراج، میاں اسلم اقبال، فرید الدین، شعیب صدیقی اور دیگر قائدین کی قیادت نے ڈی سی او لاہور سے رات گئے ملاقات جس میں جلسے کی مشروط اجازت کی شرائط طے کی گئیں۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان، چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ، ڈی آی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف شریک تھے۔ ملاقات میں حکومتی نمائندوں نے شرائط پیش کیں جن میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ تحریک انصاف کے کارکن آتش بازی نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف نے یہ شرط رکھی کہ انہیں حکومتی شرائط منظور ہیں لیکن حکومت دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں کو نہیں روکے گی جس پر حکومتی کمیٹی نے تعاون کا یقین دلا دیا۔

یاد رہے کہ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے 3 روز قبل ہی خبر شائع کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 411709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش