QR CodeQR Code

ہمارا اصل مقصد "گو نواز گو" نہیں بلکہ "گو نظام گو" ہے

عوام کی طاقت سے "اسٹیٹس کو" کی طاقت کو شکست دی جاسکتی ہے، عمران خان

نواز شریف کو نیویارک میں بھی "گو نواز گو" کے نعرے سنائی دینگے

26 Sep 2014 08:04

اسلام ٹائمز: دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو نیویارک میں بھی گو نواز گو کے نعرے سنائی دیں گے۔ ہم نظام کی بتدیلی چاہتے ہیں جہاں سب کو انصاف ملے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے "اسٹیٹس کو" کی طاقت کو شکست دی جاسکتی ہے، ہمارا اصل مقصد گو نواز گو نہیں بلکہ گو نظام گو ہے۔ کہتے ہیں کہ مینار پاکستان پر تمام جلسوں کے ریکارڈ ٹوٹیں گے۔ عمران خان اپنے کنٹینر سے باہر نکلے اور دھرنے کے شرکاء سے گھل مل گئے۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے اپنے مختصر خطاب میں کپتان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو نیویارک میں بھی گو نواز گو کے نعرے سنائی دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں چوالیس دن رہنے  والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، آج شام کو بڑا جلسہ کریں گے اور اہم انکشافات کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کرنا، جب بھی ظلم ہوگا پوری قوم کھڑی ہوگی، پوری قوم نے عہد کرنا ہے کہ ہم نے ظلم برداشت نہیں کرنا، انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے سے قوم زندہ ہوگئی۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ایک طرف چھوٹا سا ظالم طبقہ اور دوسری جانب مظلوم قوم ہے۔ کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء سے کہتا ہوں کہ ظالموں کیخلاف باہر نکلیں، ہم ظالم نظام کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ اتوار کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ منعقد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 411723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411723/عوام-کی-طاقت-سے-اسٹیٹس-کو-شکست-دی-جاسکتی-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org