0
Friday 26 Sep 2014 13:36

اردن، ابوقتادہ دہشت گردی کے الزامات سے بری،رہائی کا حکم

اردن، ابوقتادہ دہشت گردی کے الزامات سے بری،رہائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ عرب ملک اردن کے دارلحکومت عمان میں عدالت نے شدت پسند عالم ابوقتادہ کو دہشت گردی کےالزامات سے بری کر تے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ غیرملکی خیبر ایجنسی کے مطابق ابوقتادہ پر 1998 میں دہشت گردی کی کارروائی کی سازش میں ملوث ہونے اور امریکی واسرائیلی شہریوں پر حملوں کا بھی الزام تھا۔ یاد رہے کہ ابو قتادہ برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام میں 10سال قید رہے۔ ابو قتادہ کو 2000ء میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر ملک میں سیاحوں پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق انسداد دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا تھا۔ عدالت نے بدھ کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر ابو قتادہ کے خلاف مقدمہ نمٹا دیا۔ جون میں ابو قتادہ کو ایک دوسرے مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا، اُس مقدمے میں اُن پر عمان میں ایک امریکی اسکول پر حملہ کرنے کی سازش کا الزام تھا۔ 1999ء میں ابو قتادہ کی غیر موجودگی میں اُنھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن گزشتہ سال برطانیہ سے بے دخلی کے بعد اپنے ملک واپسی پر اُن کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلایا گیا۔ ابو قتادہ داعش کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش