QR CodeQR Code

ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

26 Sep 2014 13:30

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 100کلو سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکا خیز مواد سوزوکی پک اپ میں نصب کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 100کلو سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے۔ دھماکا خیز مواد سوزوکی پک اپ میں نصب کیا گیا تھا، جسے 9 بجکر4منٹ پر ٹانگ سےمعذور ایک شخص نے کھڑا کیا، دھماکا 9 بجکر7 منٹ اور 57 سیکنڈ پر ریموٹ سے دھماکا کیا۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فون پرمعذور شخص کو گاڑی کھڑی کرنے کو کہا، دھماکا ایس ایس پی چودھری اسلم پر حملے کی طرز پر کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 15 ستمبرکوحساس اداروں نے فاروق اعوان اور 4 دیگر افسران کومحتاط رہنے کا کہاتھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملے میں چودھری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مفتی شاکر اللہ ملوث ہے، جسے 4 ستمبر کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 411727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411727/ایس-پی-فاروق-اعوان-پر-حملے-کی-ابتدائی-رپورٹ-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org