0
Friday 26 Sep 2014 20:27

عمران خان کس منہ سے پشاور میں میٹرو بس بنا رہے ہیں، شہباز شریف

عمران خان کس منہ سے پشاور میں میٹرو بس بنا رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو  بس منصوبے کی مخالفت کرنے کے بعد عمران خان کس منہ سے پشاور میں میٹرو بس بنا رہے ہیں۔ انہوں نے جھنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کو سیلاب متاثرین کا کوئی خیال نہیں، لندن پلان سازش میں عمران، قادری چودھری شجاعت اور پرویز الہی شامل ہیں۔  جھنگ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں رقص وسرور کی محفل لگا رکھی ہے، عوام آئندہ انتخابات میں انہیں معاف نہ کریں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بینکوں پر ڈاکہ ڈالنے والے نئے پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں، عمران خان مصیبت میں گھرے عوام کو بھول کر کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، لندن پلان بے نقاب ہونے سے 18 کروڑ عوام عمران اور قادری کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چینی صدر کے نہ آنے سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 411774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش