QR CodeQR Code

داعش پاکستان میں موجود نہیں

داعش کے خلاف امریکہ اور اتحادیوں کی کاروائی کی حمایت کرتے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

26 Sep 2014 20:41

اسلام ٹائمز: امریکہ میں ناشتے پر مدعو پاکستانی صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن کے قیام کے کوشاں ہے اور دہشت گرد ذہنیت کو سختی سے مسترد کرتا ہے، پاکستان داعش کے خلاف امریکہ اور اتحادی ممالک کی جانب سے کاروائی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہم پاکستان میں داعش کی موجودگی کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں۔ امریکہ میں ناشتے پر مدعو پاکستانی صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابی کے بعد دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، پاک افغان سرحد پر غیر ملکی دہشت گرد موجود ہیں اور بھاگنے والے دہشت گرد پاکستانی نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے قبائیلی علاقوں، صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں داعش کے نام سے پمفلٹس کی تقسیم اور وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ یہ خبریں بھی منظر عام پر آ رہی ہیں کہ پاکستانیوں کی قابل ذکر تعداد شام اور عراق میں داعش کے ساتھ ملکر دہشت گردی میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 411781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411781/داعش-کے-خلاف-امریکہ-اور-اتحادیوں-کی-کاروائی-حمایت-کرتے-ہیں-وزیر-اعظم-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org