QR CodeQR Code

لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان پر پوری قوم کو فخر ہے، میر بہادر

26 Sep 2014 21:43

اسلام ٹائمز: جے یو آئی گلگت بلتستان کے رہنماء نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کے کسی سپوت کو پاکستان آرمی میں اتنے اہم عہدے پر ترقی دی گئی ہے جو کہ موصوف کی صلاحتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری میر بہادر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان پر آج پوری گلگت بلتستان کی قوم فخر کرتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کے کسی سپوت کو پاکستان آرمی میں اتنے اہم عہدے پر ترقی دی گئی ہے جو کہ یقیناً موصوف کی صلاحتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ دنیا کی بہترین اور طاقتور ترین آرمی کا لیفٹیننٹ جنرل مقرر ہوئے اور ایک اہم علاقے کا کور کمانڈر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کی طرف سے حکومت پاکستان، وزیراعظم نواز شریف، صدر پاکستان جناب ممنون حسین، آرمی چیف جناب راحیل شریف، وزیر دفاع اور دیگر تمام مقتدر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک عظیم بیٹے کو فوج میں اعلٰی منصب پر ترقی دی اور گلگت بلتستان کو یہ احساس دلایا کہ حکومت پاکستان اور اس کے اہم ادارے گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل طور پر مخلص ہیں۔ جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری میر بہادر نے مزید کہا کہ جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر و ممبر اسمبلی مولانا سرور شاہ، مرکزی قائدین مولانا لقمان حکیم، مولانا قاری امتیاز، مولانا عبدالحلیم، مولانا قاضی عنایت، مولانا قاری عبدالحکیم استور، سابق ممبر اسمبلی، حاجی عبدالعظیم چلاس، مولانا حق نواز بلتستان اور دیگر اہم عہدہ داروں کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور اس کی پوری فیملی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 411793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411793/لیفٹیننٹ-جنرل-ہدایت-الرحمان-پر-پوری-قوم-کو-فخر-ہے-میر-بہادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org