0
Friday 26 Sep 2014 21:53

گلگت، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بابا جان سمیت 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی

گلگت، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بابا جان سمیت 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ہنزہ علی آباد کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پروگریسو یوتھ فرنٹ کے رہنما بابا جان سمیت بارہ افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عمر قید کی سزا ختم ہونے پر چالیس سال مزید جیل میں رہنا ہوگا۔ سزا پانے والے افراد کو پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانے کے طور پر ادا کرنے ہوںگے جبکہ سرکاری املاک کی تعمیر نو اور مرمت بھی ملزمان کی ذمہ داری ہوگی۔ فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پانچ ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے۔ بری ہوںے والوں میں عرفان کریم، سلمان کریم، محمد خان، امیر علی اور غلام عباس شامل ہے۔ تین سزا پانے والے افراد مفرور ہیں۔ اگست 2011ء کی 11 تاریخ کو علی آباد ہنزہ میں پولیس کے ہاتھوں دو نہتے افراد کے قتل کے بعد بپھرے ہوئے ہجوم نے سرکاری عمارتوں پر حملے کر کے انہیں آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے اٹھارہ ملزمان پر مقدمے درج کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 411795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش