0
Saturday 27 Sep 2014 08:27

یو این او کی جوہری توانائی ایجنسی میں اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کی قرارداد پھر ناکام

یو این او کی جوہری توانائی ایجنسی میں اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کی قرارداد پھر ناکام
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے سالانہ اجلاس میں اسرائیل کے مبینہ جوہری پروگرام سے متعلق عرب ممالک کی جانب سے پیش کردہ قرار داد مسلسل دوسرے برس بھی ناکام ہوگئی۔ ویانا میں عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی اے ای اے کے سالانہ جنرل اجلاس میں عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ اس قرارداد کو 45 کے مقابلے میں 58 ووٹوں سے شکست ہوئی، جبکہ اس رائے شماری میں 27 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد کو شام سمیت 18 عرب ممالک کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس میں اسرائیل کی جوہری صلاحیت کو موضوع بناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ جوہری عدم پھیلاو کے عالمی معاہدے این پی ٹی میں شمولیت اختیار کرے اور اپنی جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی معائنے کے لیے کھولے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے بارے میں عمومی تصور یہی ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں، تاہم ان دعووں کی یہ یہودی ریاست نہ تردید کرتی ہے اور نہ ہی تصدیق۔ جبکہ تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں، اور اس کے کئی مرتبہ ثبوت بھی مل چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش