0
Thursday 21 Oct 2010 14:26

باراک اوباما پاکستان میں سی آئی اے کے آپریشنز کے بڑے حمایتی،حقانی نیٹ ورک کے تعاقب میں بھی ہے،لیون پنیتا

باراک اوباما پاکستان میں سی آئی اے کے آپریشنز کے بڑے حمایتی،حقانی نیٹ ورک کے تعاقب میں بھی ہے،لیون پنیتا
نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیتا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان کے ادارے کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں نے القاعدہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سی آئی اے حقانی نیٹ ورک کے تعاقب میں بھی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق لیون پانیتا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما پاکستان میں سی آئی اے کے آپریشنز کے بڑے حمایتی ہیں۔مزید فوجی سازوسامان کی فراہمی کے بعد سی آئی اے اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کے قابل ہوا ہے۔جس سے پاکستان میں القاعدہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔جبکہ حقانی نیٹ ورک کا بھی تعاقب کیا جا رہا ہے۔ سی آئی کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی انٹیلے جنس ادارے بھی ان آپریشنز کے حوالے سے بہت تعاون کر رہے ہیں۔
ایک اور خبر کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی آئی اے کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے نتیجے میں القاعدہ نیٹ ورک کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بات اب تک واضح نہیں کہ یورپی شہروں میں ممکنہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی کوششوں کو کیوں نہ روکا گیا تھا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی آئی اے چیف لیون پنیٹا نے ان کامیاب کارروائیوں کی بنیاد انٹیلی جنس کے رفتار میں تیزی کا لایا جانا ہے،جس کی وجہ سے القاعدہ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے ہارڈویئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اضافی صلاحیتوں کی بدولت سی آئی اے القاعدہ کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کے قابل ہو چکا ہے۔امریکی اخبار لاس اینجلس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیون پنیٹا کا یہ بیان پاکستان میں سی آئی اے کے آپریشن کا رسمی اعتراف ہے۔گزشتہ مرتبہ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان میں ڈرون حملوں کو کامیاب امریکی کوششیں قرار دیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 41187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش