QR CodeQR Code

حکومت کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، آصف منظور

27 Sep 2014 10:23

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خاطب کرتے ہوئے سابق اپم پی مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ گلو بٹ جیسے لوگ ہمارے ورکروں کا سودا کر رہے ہیں، ہم چند بیورو کریٹس کے سہارے حکومت چلا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں آصف منظور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، نوازشریف کے خلاف نعروں کی وجہ کارکنوں کی ناراضگی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیاسی پختگی کا مظاہرہ نہیں کیا، میاں صاحب آپ کو سیاسی ٹیم پر انحصار کرنا ہو گا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گلو بٹ جیسے لوگ ہمارے ورکروں کا سودا کر رہے ہیں، ہم چند بیورو کریٹس کے سہارے حکومت چلا رہے ہیں جبکہ کوئی بیوروکریٹ اے سی والے کمرے سے نہیں نکلتا۔


خبر کا کوڈ: 411875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411875/حکومت-کی-ناک-کے-نیچے-کرپشن-ہو-رہی-ہے-آصف-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org