0
Saturday 27 Sep 2014 11:25

سبی میں سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

سبی میں سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب روز دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 411883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش