QR CodeQR Code

حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران گو نواز گو کے نعرے

27 Sep 2014 17:45

اسلام ٹائمز: لاہور کے الحمرا ہال میں عالمی یوم سیاحت کی منابست سے تقریب چل رہی تھی حمزہ شہباز نے عمران خان پر تنقید شروع کر دی تو ایک خاتون کھڑی ہو گئی اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے حمزہ شہباز کو صرف سیاحت کے موضوع پر تقریر کرنے کا کہا جس پر نوجوانوں کا ایک گروہ ہال سے باہر نکل آیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران اس وقت بد نظمی پیدا ہو گئی جب ایک خاتون نے کھڑے ہو کر ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ حمزہ شہباز شریف کو لاہور کے الحمرہ ہال میں سیاحت کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد پروگرام کی تقریب سے 11 بجے خطاب کے لئے آنا تھا لیکن وہ 2 گھنٹے کی تاخیر سے ایک بجے تقریب میں پہنچے اور جب حمزہ شہباز تقریر نے تقریر شروع کی تو سیاحت کے حوالے سے گفتگو کرتے کرتے عمران خان کے دھرنے کی طرف مٹر گئے اور عمران خان پر تنقید شروع کر دی۔ جس کے ردعمل میں ہال میں موجود ایک خاتون نے کھڑے ہو کو ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے اور طلباء و طالبات اٹھ کر ہال سے باہر چلے گئے، جس پر حمزہ شہباز کو اپنی تقریر مختصر کر کے تقریب سے جانا پڑا۔ اس کے بعد حمزہ شہباز جب ہال سے باہر جا رہے تھے تو پورا ہال ’’گو نواز گو‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم یہاں صبح 8 بجے سے بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں نہ ہی ہمیں پانی اندر لے کر آنے کی اجازت ہے اور نہ ہی کھانے کی اشیاء، گرمی سے برا حال ہو گیا ہے اور حمزہ شہباز 2 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو سیاحت کے موضوع پر گفتگو کرنی تھی لیکن وہ ادھر بھی اپنی سیاست چکماتے رہے اور دھرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے رہے جس پر شرکاء آپے سے ہاہر ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ ہال سے واک آؤٹ کر کے باہر جانے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ تقریب سیاحت کے حوالے سے تھی لیکن حمزہ شہباز نے عمران خان پر تنقید شروع کر دی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی آ چکی ہے اب جھوٹ کی سیاست نہیں چلے گی بلکہ نواز شریف سمیت تمام حکمرانوں کو اب جانا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 411956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411956/حمزہ-شہباز-کی-تقریر-کے-دوران-گو-نواز-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org