QR CodeQR Code

پاراچنار بڑی تباہی سے بچ گیا، سبزی منڈی میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

28 Sep 2014 10:52

اسلام ٹائمز: سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سبزی منڈی کو خالی کروا کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر بم پھٹ جاتا تو اس سے بڑی تباہی ہوتی، پاراچنار بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آج صبح پاراچنار میں سکیورٹی اہلکاروں نے سبزی کریٹ میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پاراچنار میں واقع سبزی منڈی میں دہشت گردوں نے سبزی کریٹ میں بم نصب کر رکھا تھا۔ سبزی منڈی میں موجود افراد نے اسے کھول کر 25 کلو وزنی بم برآمد کرلیا۔ فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سبزی منڈی کو خالی کروا کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر بم پھٹ جاتا تو اس سے بڑی تباہی ہوتی، پاراچنار بڑی تباہی سے بچ گیا ہے اور حکومت نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 412027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412027/پاراچنار-بڑی-تباہی-سے-بچ-گیا-سبزی-منڈی-میں-نصب-بم-ناکارہ-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org