QR CodeQR Code

دھرنوں کو بے مقصد کہنا مناسب نہیں ہوگا، امین فہیم

فریقین کو بیچ کا راستہ نکالنے کی تجاویز دی ہیں، سراج الحق

28 Sep 2014 21:46

اسلام ٹائمز: امین فہیم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں سیاسی جماعت کو سو فیصد ختم نہیں کرسکتے، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو بیچ کا راستہ نکالنے کی تجاویز دی ہیں، تینوں جماعتوں نے ابھی تک تجاویز کا کوئی جواب نہیں دیا۔ مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں سیاسی جماعت کو سو فیصد ختم نہیں کرسکتے، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو زیادہ لچک اور صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آئین نہ رہا تو صوبوں کو جوڑنا ناممکن ہوگا۔ اس موقع پر امین فہیم کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سراج الحق کی کاوشوں سے ڈیڈلاک کا کوئی حل نکلے گا، اس وقت ایٹمی پاور سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی نہیں، تاہم اس کا کوئی حل ہونا چاہیے، دھرنوں کو بے مقصد کہنا مناسب نہیں ہوگا، جو کچھ بھی ہو آئین کےمطابق ہو۔


خبر کا کوڈ: 412123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412123/فریقین-کو-بیچ-کا-راستہ-نکالنے-کی-تجاویز-دی-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org