0
Sunday 28 Sep 2014 22:32

تحریک انصاف کا جلسہ واقعی بڑا تھا، خواجہ آصف

تحریک انصاف کا جلسہ واقعی بڑا تھا، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور یہ واقعی ایک بڑا جلسہ تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کی تعریف تو کرنی پڑے گی۔ نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور مسلم لیگ کا گڑھ ہے، ہم نے یہاں سے عام انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی تھی، تاہم تحریک انصاف نے بھی اسی شہر سے کافی ووٹ لئے تھے اور ہم آج بھی اس شہر کو مسلم لیگ نون کا ہی گڑھ سمجھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کو دوبارہ سے مذاکرات کرنے کی بھی دعوت دی۔
خبر کا کوڈ : 412129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش