QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا جلسہ واقعی بڑا تھا، خواجہ آصف

28 Sep 2014 22:32

اسلام ٹائمز: نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور مسلم لیگ کاگڑھ ہے، ہم نے یہاں سے عام انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی تھی، تحریک انصاف نے بھی اسی شہر سے کافی ووٹ لئے تھے اور ہم آج بھی اس شہر کو مسلم لیگ ن کا ہی گڑھ سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور یہ واقعی ایک بڑا جلسہ تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کی تعریف تو کرنی پڑے گی۔ نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور مسلم لیگ کا گڑھ ہے، ہم نے یہاں سے عام انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی تھی، تاہم تحریک انصاف نے بھی اسی شہر سے کافی ووٹ لئے تھے اور ہم آج بھی اس شہر کو مسلم لیگ نون کا ہی گڑھ سمجھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کو دوبارہ سے مذاکرات کرنے کی بھی دعوت دی۔


خبر کا کوڈ: 412129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412129/تحریک-انصاف-کا-جلسہ-واقعی-بڑا-تھا-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org