0
Sunday 28 Sep 2014 22:37
الوداع، الوداع نواز شریف الوداع

لاہور نے پُرانے سیاسی بتوں کو ختم کردیا، شاہ محمود قریشی

اپنی رخصتی سے قبل حکمرانوں کی رخصتی کا طبل بجے گا
لاہور نے پُرانے سیاسی بتوں کو ختم کردیا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فیصلہ کرکے آیا تھا کہ فیصلہ کن تقریر کروں گا، لاہور نے آئینہ دکھا دیا تو اب فیصلہ کن تقریر نہیں کروں گا، 23 مارچ 1940ء کو لاہور بولا تھا، قائداعظم کی تقریر تھی اور قرارداد پاکستان کا جذبہ تھا، حسین پاکستان کا نقشہ اس دھرنے سے لوگوں کے سامنے آ رہا ہے، لاہور نے پُرانےسیاسی بتوں کو ختم کردیا۔ لاہور میں مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 40 سال سے 2 پارٹیوں نے باریاں بانٹی ہوئی ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اگر عوام کو موجودہ شکل کا پاکستان قبول نہیں ہے تو کیا نیا پاکستان بناؤ گے؟ عوام اب نئی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کو موقع دے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا الوداع، الوداع نواز شریف الوداع، نواز لیگ اور پیپلزپارٹی نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، قوم بیوپاریوں اور مک مکا کرنیوالی جماعتوں کو مسترد کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ شریف برادران لاہور والوں کی آنیاں ویکھو اور کل تاڈی جانیاں ویکھو، چالیس سالوں سے مک مکا کے ذریعے دو جماعتوں نے باریاں لی ہوئی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز لیگ، پیپلزپارٹی نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، اگر پی پی اور نواز لیگ کو مسترد کرتے ہو تو نیا پاکستان بنانے نکلو، خان صاحب عوام نے فيصلہ دے ديا ہے، اپنی رخصتی سے قبل حکمرانوں کی رخصتی کا طبل بجے گا۔
خبر کا کوڈ : 412130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش