QR CodeQR Code

عمران خان نے عوام کو نظر انداز کیا، عوام حساب لیں گے، پرویز رشید

28 Sep 2014 22:54

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بار تھرڈ ایمپائر کا ذکر کرتے ہیں، اصل میں تھرڈ ایمپائر کا کوئی وجود نہیں ہے عمران لوگو ں کو ورغلا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن 2018 میں ہی ہوں گے، عمران کواحساس نہیں اگلا الیکشن کارگردگی کی بنیاد پر ہو گا۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیلاب زدگان اور آئی ڈی پیز کو نظر انداز کیا ہے، عوام عمران خان سے 2018 کے انتخابات میں حساب لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بار تھرڈ ایمپائر کا ذکر کرتے ہیں، اصل میں تھرڈ ایمپائر کا کوئی وجود نہیں ہے عمران لوگو ں کو ورغلا رہے ہیں، میٹرو بس کے مخالفت کرنے والے آج خیبرپختون خواہ میں میٹرو بس سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 412133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412133/عمران-خان-نے-عوام-کو-نظر-انداز-کیا-حساب-لیں-گے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org