QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردوں نے اہلسنت کی معروف شخصیت عبدالغفور گولڑوی کو شہید کردیا

28 Sep 2014 23:14

اسلام ٹائمز: عبدالغفور گولڑوی آج صبح اپنی دکان پر موجود تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ان کو سر میں تین گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہیں سکا، دہشتگردوں نے اہلسنت کی معروف شخصیت عبدالغفور گولڑوی کو شہید کردیا، ذرائع کے مطابق عبدالغفور گولڑوی آج صبح اپنی دکان پر موجود تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ان کو سر میں تین گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، دہشتگردوں نے عبدالغفور گولڑوی کو حالت روزہ میں اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، واضح رہے کہ عبدالغفور گولڑوی سچے عاشق رسول (ص) اور عاشق اہلبیت (ع) کے طور پر جانے جاتے تھے، وہ مختلف مکاتب فکر بلکہ مختلف مذاہب کی تقریبات میں بھی دلچسپی سے شرکت کیا کرتے تھے، شہید کا جنازہ پشاور کے علاقہ شنواری ٹاؤن گلبہار نمبر ٣ سے اٹھایا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 412134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412134/پشاور-دہشتگردوں-نے-اہلسنت-کی-معروف-شخصیت-عبدالغفور-گولڑوی-کو-شہید-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org