0
Sunday 28 Sep 2014 23:44

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے علامہ مجیب حسین زخمی ہوگئے

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے علامہ مجیب حسین زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں کے قاتلانہ حملہ میں علامہ مجیب حسین زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق امامیہ مسجد وڈپگہ پشاور میں پیش امام کے فرائض دینے والے علامہ مجیب حسین المعروف ہادی حسین کو دہشتگردوں نے ہشتنگری کے علاقہ میں فقیر آباد پل کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عیدالاضحٰی کیلئے خریداری میں مصروف تھے، ان کو کندھے میں گولی لگی، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے، علامہ مجیب حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ علامہ مجیب حسین المعروف ہادی حسین پاک جرمن سکول میں استاد کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ان کا بنیادی تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 412136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش