QR CodeQR Code

افغانستان کے نومنتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی تقریب حلف برادری آج ہوگی

صدر ممنون حسین افغان ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کابل جائینگے

29 Sep 2014 08:30

اسلام ٹائمز: پاکستانی صدر سمیت کئی ملکوں کے سربراہان اور نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ کابل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ افغان صدر کی تقریب حلف برداری میں عبداللہ عبداللہ کو چیف ایگزیکٹو مقرر کرنیکا اعلان بھی کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی تقریب حلف برادری آج ہوگی۔ تقریب میں کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ افغانستان میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ گذشتہ ہفتے طے پایا تھا، جس کے بعد کئی مہینوں سے جاری تنازع کا خاتمہ ہوا۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی آج صدارتی محل میں حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستانی صدر سمیت کئی ملکوں کے سربراہان اور نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ کابل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ افغان صدر کی تقریب حلف برداری میں عبداللہ عبداللہ کو چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ دیگر ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین نو منتخب افغان صدر اشرف غنی احمد زئی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آج کابل روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ نو منتخب افغان صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 412180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412180/افغانستان-کے-نومنتخب-صدر-ڈاکٹر-اشرف-غنی-کی-تقریب-حلف-برادری-ا-ج-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org