0
Monday 29 Sep 2014 11:23

1174 ارکان اسمبلی میں سے 305 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں، الیکشن کمیشن

1174 ارکان اسمبلی میں سے 305 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے فقط ایک دن رہ گیا، آٹھ سو انہتر ارکان پارلیمنٹ نے ابتک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت تین وزرائے اعلٰی شہباز شریف، پرویز خٹک اور سید قائم علی شاہ نے بھی ابھی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل گیارہ سو چوہتر ارکان پارلیمنٹ میں سے تین سو پانچ ارکان نے ابتک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ ابتک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں تین وزرائے اعلٰی شہباز شریف، قائم علیشاہ اور  پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر ہے۔
خبر کا کوڈ : 412205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش