QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، 2 فوجی زخمی

29 Sep 2014 16:57

اسلام ٹائمز: آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کراچی کے بین الاقوامی ہائی اڈے پر ہونے والے شدت پسند حملے کے ایک ہفتے بعد 15 جون کو ہوا تھا جس کا مقصد شمالی وزیرستان کو طالبان اور غیر ملکی شدت پسندوں سے کلیئر کروانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں ایک سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہے تھے۔ شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج شدت پسندوں کے خلاف ایک مؤثر آپریشن کررہی ہے جس میں فوج کی جانب سے مہیا کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق غیرملکیوں سمیت اب تک تقریباً ایک ہزار کے قریب شدت پسند ہلاک ہوچکے۔ آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کراچی کے بین الاقوامی ہائی اڈے پر ہونے والے شدت پسند حملے کے ایک ہفتے بعد 15 جون کو ہوا تھا جس کا مقصد شمالی وزیرستان کو طالبان اور غیر ملکی شدت پسندوں سے کلیئر کروانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 412316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412316/شمالی-وزیرستان-میں-دھماکہ-2-فوجی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org