QR CodeQR Code

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے حلف اٹھاتے ہی دھماکے، 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

29 Sep 2014 20:08

اسلام ٹائمز: افغانستان کے شہروں کابل ائر پورٹ اور پکتیا میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اشرف غنی کے صدر اور عبداللہ عبداللہ کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی افغانستان کی فضا دھماکوں سے گونج اٹھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ افغان حکام نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پہلا دھماکا کابل ایئرپورٹ کے قریب ہوا، جس میں 7 افراد ہلاک جبکہ صوبہ پکتیا میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ طالبان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد امریکا کی ثالثی میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان شراکت اقتدار کا فارمولا طے پایا، جس کے تحت اشرف غنی نے نئے افغان صدر جب کہ عبد اللہ عبد اللہ نے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 412341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412341/اشرف-غنی-اور-عبداللہ-کے-حلف-اٹھاتے-ہی-دھماکے-15-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org