QR CodeQR Code

روس کا جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

29 Sep 2014 20:49

اسلام ٹائمز: روسی ٹی وی کو انٹرویو میں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ موثر دفاعی حکمت عملی کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا روس کا حق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایک ہفتہ قبل امریکا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ شروع کی تھی، امریکا کے بعد روس نے بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی ٹی وی کو انٹرویو میں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش نظر روسی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی اپ گریڈنگ کا وقت آ گیا ہے، تاہم روس کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا جدید اور موثر دفاعی حکمت عملی کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا روس کا حق ہے۔


خبر کا کوڈ: 412345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412345/روس-کا-جوہری-ہتھیاروں-کو-اپ-گریڈ-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org