0
Monday 29 Sep 2014 21:39

اعلیٰ ذات کے ہندو مجھے چھونے سے بھاگتے ہیں، وزیراعلیٰ بہار کا شکوہ

اعلیٰ ذات کے ہندو مجھے چھونے سے بھاگتے ہیں، وزیراعلیٰ بہار کا شکوہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے کے دعویدار بھارت میں ذات پات مذہب اور علاقائیت کے نام پر غریبوں اور پسماندہ طبقوں کو کس قدر نفرت اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اس کا بھانڈہ ریاست بہار کے وزیراعلیٰ جتن رام مانجھی نے پھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اور دلت ہونے کی بنا پر ان سے اب بھی اچھوتوں والا سلوک کیا جاتا ہے۔ پٹنہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند اونچی ذات کے رہنما اور سرکاری افسر میرا ہاتھ تک چھونے سے گریز کرتے ہیں اس لئے کہ میں ایک مہادلت ہندو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مدھوبتی ضلع کے مندروں میں جب وہ عبادت کے بعد واپس جاتے ہیں تو اعلیٰ ذات کے ہندو سونے کی مورتیوں اور مندر کو دھوتے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی ہم سے حقارت آمیز سلوک کرتے ہیں جیسے دلت کے گھر میں پیدا ہو جانا، ایک نحوست یا لعنت ہو۔ انہوں نے کہا کہ اونچی ذات کے ہندو اپنا کام نکلوانے کیلئے تو بطور وزیراعلیٰ ان کے پائوں چھو لیتے ہیں، مگر عام زندگی میں وہ مجھے چھونے سے گریز کرتے ہیں، یہ رویہ دلت ہندوئوں کی توہین ہے اور ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 412348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش