0
Tuesday 30 Sep 2014 14:13

ارکان پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن

ارکان پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن
اسلام ٹائمز۔ ارکان پارلیمنٹ کے لئے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، سات سو ساٹھ ارکان اسمبلی نے ابتک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گیارہ سو چوہتر ارکان اسمبلی میں سے ابتک چار سو چودہ ارکان نے گوشوارے جمع کرائے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 170 ارکان اور سینیٹ کے 56 ارکان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں، پنجاب  اسمبلی کے پچھہتر، سندھ اسمبلی کے انسٹھ،  کے پی کے چھتیس اور بلوچستان اسمبلی کے اٹھارہ ارکان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثون کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 412446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش