0
Tuesday 30 Sep 2014 15:29

مولانا عبدالواسع کیخلاف کرپشن کیس میں تحقیقات کا آغاز، نیب نے تصدیق کردی

مولانا عبدالواسع کیخلاف کرپشن کیس میں تحقیقات کا آغاز، نیب نے تصدیق کردی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر مولانا عبدالواسع کے خلاف شکایات کی تصدیق کی منظوری دی گئی ہے اور کرپشن کیس میں تحقیقات کا فوری آغاز کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پہلی انکوائری سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمہ پر غیر قانونی طور پر نجی استعمال کیلئے بارہ بسیں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ دوسری انکوائری سینیٹر اعظم خان ہوتی ان کی بیوی حمیرا کاش اعظم اور دوسروں کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر بینکوں میں غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی اور 128 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ تیسری انکوائری سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق اور دوسروں کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر تحصیل پتوکی کنول کے پانچ سو ملین فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ چوتھی انکوائری سابق رکن صوبائی اسمبلی قاسم ضیاء اور سٹاک بروکر یج پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی او علی عثمان، ڈائریکٹر خالد انور اور رانا زاہد کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر سٹاکس کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے 107.7 ملین روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ پانچویں انکوائری خیبرپختونخواہ کے سابق سیکرٹری ہاؤسنگ ذکی اﷲ کے خلاف ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر نامعلوم ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے سابق وزیر مولانا عبدالواسیع کے خلاف شکایات کی تصدیق کی بھی منظوری دی۔
خبر کا کوڈ : 412453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش