QR CodeQR Code

وزیراعظم فیصلہ کریں نظام بچانے کیلئے کیا بہتر ہے

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی مڈٹرم الیکشن کی حمایت کردی

30 Sep 2014 18:54

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چاہتے نہیں وزیراعظم استعفیٰ دیں، لیکن حالات کے پیش نظر خود فیصلہ کریں، مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے مڈٹرم الیکشن کی حمایت کردی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈے کے زور پر یہ سب نہیں چاہتے، وزیراعظم فیصلہ کریں نظام بچانے کیلئے کیا بہتر ہے۔ پارلیمنٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہتے نہیں وزیراعظم استعفیٰ دیں، لیکن حالات کے پیش نظر خود فیصلہ کریں، خورشید شاہ نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، مڈٹرم الیکشن کے حق میں ہیں مگر ڈنڈے کے زور پر نہیں۔ انہوں نے مشورہ بھی دیا، اور بولے پارلیمنٹ اور نظام کا تحفظ چاہتے ہیں، صورت حال کے مطابق وزیراعظم اپنے طور پر فیصلہ کریں تو نظام بچانے کیلئے کیا بہتر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 412528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412528/قائد-حزب-اختلاف-خورشید-شاہ-نے-بھی-مڈٹرم-الیکشن-کی-حمایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org