QR CodeQR Code

ڈیرہ بگٹی، دہشتگردوں نے گیس پائپ لائن دھماکہ سے اڑا دی

30 Sep 2014 22:16

اسلام ٹائمز: گیس حکام کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کرنے کے بعد متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کرکے گیس کی فراہمی شروع کی جائیگی اور نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گیس پائپ لائینوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں نے کاروائی کرتے ہوئے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کو میں نامعلوم تخریب کاروں نے 18 انچ قطر کی جنکشن پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سکیورٹی فورسز گیس حکام کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہ پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پانے کیلئے پیوریفیکیشن پلانٹ سے گیس کی فراہمی بند کردی گئی تاکہ گیس کا اخراج نہ ہو۔ گیس حکام کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کرنے کے بعد متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کرکے گیس کی فراہمی شروع کی جائیگی اور نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گیس پائپ لائینوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 412562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412562/ڈیرہ-بگٹی-دہشتگردوں-نے-گیس-پائپ-لائن-دھماکہ-سے-اڑا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org