0
Wednesday 1 Oct 2014 00:15

کراچی پولیس کا قربانی کے بکروں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع

کراچی پولیس کا قربانی کے بکروں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے قربانی کے بکروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا ہے اور اِس دوران مقدمات کے اندراج کی بجائے پولیس موبائل پر بکرے سجا کر ہی ”نذرانہ“ وصولی کے بعد رہا کر دیئے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں کے کناروں پر بکرے اور دیگر جانور کھڑے کرکے بیچنے شروع کر دیئے ہیں جس پر کراچی پولیس حرکت میں آئی اور بکروں کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کر دیں۔ بیوپاریوں نے میڈیا کو بتایا کہ بکرے کو پولیس موبائل میں سوار کرنے کے بعد کوئی ایک اہلکار ہمدردی جتاتے ہوئے پانچ سو سے ایک ہزار روپے ’نذرانے‘ کا مطالبہ کرتا ہے اور پورا ہونے پر بکرے کو رہائی مل جاتی ہے، اس کے بعد جہاں چاہیں، بلا رُوک ٹوک بیچیں لیکن اگلے دن کا کوئی پتہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 412581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش