0
Wednesday 1 Oct 2014 12:05

سپریم کورٹ میں وزیراعظم نااہلی کیس میں لاجر بینچ تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ میں وزیراعظم نااہلی کیس میں لاجر بینچ تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں وزیراعظم نااہلی کیس میں لاجر بینچ تشکیل دینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کم از کم سات رکنی بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عوامی اہمیت کے پیش نظر نااہلی کیس میں لاجر بینچ تشکیل دے، یہ عوامی نوعیت کا منفرد کیس ہے، وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستوں میں متعدد قانونی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نااہلی سے متعلق کیس میں کم از کم سات رکنی بینچ تشکیل دیا جائے۔ سپریم کورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 412656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش