0
Wednesday 1 Oct 2014 13:56

سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، قائم علی شاہ

سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مناسب نوٹس پر بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ اپنے ایک بیاں مین وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے اور سندھ حکومت مناسب نوٹس پر انتخابات کے لئے تیار ہے تاہم ملک بھر میں ایک ہی جیسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس کے لئے وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدم بڑھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کیا گیا جو آج تک زیر التواء ہے۔
خبر کا کوڈ : 412690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش