0
Wednesday 1 Oct 2014 23:23

410 انتخابی عذر داریوں میں سے صرف 76 منظور ہوئیں، الیکشن کمیشن

410 انتخابی عذر داریوں میں سے صرف 76 منظور ہوئیں، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق عذرداریاں نمٹانے کے لئے تشکیل دیئے گئے ٹربیونلز کے سامنے کل 410 عذداریوں داخل کی گئی تھیں، جن میں سے محض 76 منظور ہوئیں ہیں، جبکہ 28 عذرداریاں واپس لے لی گئیں اور 152 کو فنی خرابی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ انتخابی عذرداریوں میں سے 14 کے فیصلے مسلم لیگ ن جبکہ 8 کے فیصلے آزاد امید واروں کے خلاف ہوئے، دوسری جانب 6 عذردوریوں کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور 4 کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہوا۔ تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی 3 عذرداریاں منظور تو کی گئیں، مگر پی ٹی آئی کی دائر کی گئی کسی بھی عذر داری کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 عذرداریاں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 412752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش