0
Wednesday 1 Oct 2014 23:30

وزیراطلاعات پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراطلاعات پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ بینکنگ کورٹ کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری پرویز رشید کے بینکنگ کورٹ سے مسلسل غیر حاضری پر جج قیصر نذیر بٹ کی طرف سے جاری کئے گئے، جہاں وہ 2 کروڑ 41 لاکھ روپے کے نادہندگی کیس میں طلب کئے گئے ہیں۔ وزیراطلاعات کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، جن میں حکم دیا گیا ہے کہ پرویز رشید کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 412754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش