0
Friday 22 Oct 2010 13:21

اسرائیل خطے میں کشیدگی کا باعث ہے، سعد حریری

اسرائیل خطے میں کشیدگی کا باعث ہے، سعد حریری
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی کا باعث ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز قبرص میں وہاں کے صدر ڈی مٹرس کریسٹوفیاس سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ سعد حریری نے کہا کہ اسرائیل کی غلط پالیسیاں خطے کو جنگ کی جانب دھکیل رہی ہیں۔
لبنان کے وزیراعظم نے کہا کہ ان پالیسیوں کا واضح نمونہ چند روز قبل یہودی ریاست کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھانے والے قانون کی منظوری ہے، اس قانون کو نہ عالمی برادری، نہ عرب لیگ اور نہ ہی ذرہ بھر انسانیت رکھنے والا کوئی شخص قبول نہیں کر سکتا۔ سعد حریری نے کہا کہ اسرائیل اگر واقعا امن کا خواہاں ہے تو اسے چاہئے کہ وہ عرب ممالک کا پیشنہاد کردہ امن پروگرام یا 1991 میں منعقدہ میڈرڈ امن کانفرنس کے اصولوں کی پابندی کرے۔
خبر کا کوڈ : 41286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش