0
Thursday 2 Oct 2014 20:41

کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی

کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کراچی میں غیر قانونی اسلحے کی بھرمار پولیس کے لئے چیلنج ہے پولیس نے شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ یہ بات آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صنعتکاروں سے خطاب میں کہی۔ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ کراچی پولیس کو درپیش مشکلات کے پیش نظر وفاقی حکومت سے بم پروف ڈبل کیبن گاڑیاں، بلٹ پروف جیکٹیں اور جی ایس ایم لوکیٹر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال پھیلانے میں بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ وفاقی اور سندھ حکومت نے ہماری درخواست پر پولیس کو 28 ارب روپے کا پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔

غلام حیدر جمالی نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں ستمبر 2014ء کا مہینہ اہمیت کا حامل ہے جس میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے جبکہ گزشتہ دو تا ڈھائی ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں 100 زائد دہشت گرد پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔ آئی جی سندھ  نے کہا کہ کراچی میں مشکلات کے باوجود پولیس دہشت گردی، فرقہ واریت، اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے جس کے باعث 2014ء میں اب تک 170 پولیس افسر اور اہلکار شہید کر دیئے گئے ہیں، شہری اس وقت اسٹریٹ کرائم سے متاثر ہیں جس کی بڑی وجہ پولیس نفری میں کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی 22 ملین آبادی کے لئے صرف 29 ہزار کی نفری موجود ہے، 758 افراد پر ایک پولیس اہلکار نگرانی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 412940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش