0
Thursday 2 Oct 2014 22:34

کوئٹہ، پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن، 70 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ، پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن، 70 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس اور فرنٹئیر کور کے عملے نے گذشتہ شب سریاب کلی جیو اور نواں کلی زرغون آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 70 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد فرنٹئیرکور اور کوئٹہ پولیس نے سریاب کلی جیو اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے ایک پسٹل اور ایک شارٹ گن برآمد کرکے قبضے میں لیکر کاروائی شروع کردی۔ اسی طرح پولیس نے نواں کلی اور زرغون آباد کے علاقے میں آپریشن کرکے 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے تحقیقات شروع کردی تاہم ان علاقوں میں آپریشن کیخلاف علاقہ مکینوں نے ائیرپورٹ روڈ کو عسکری پارک کے قریب بلاک کرکے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو رہا کیا جائے تاہم انتظامیہ کی یقینی دہانی پر روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 412945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش