QR CodeQR Code

سرکاری اعلان کی روشنی میں عید منانے سے قربانی ضائع ہونے کا احتمال ہے، مفتی پوپلزئی

3 Oct 2014 21:16

اسلام ٹائمز: پشاور کی خودساختہ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انشاء اللہ عیدالاضحیٰ 5 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی، اہل وطن قربانی کے بارے میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے منگل 13 ذی الحجہ تک قربانی سے فارغ ہوجائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسجد قاسم علی خان کے پشاور کے خطیب اور خودساختہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی محمد شہاب پوپلزئی نے کہا کہ ہے انشاء اللہ عیدالاضحیٰ 5 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی، تکبیرات تشریق ہفتہ 4 اکتوبر 9 ذی الحجہ نماز فجر سے 13 ذہ الحجہ بروز منگل نماز عصر تک ادا ہونگی، جبکہ اہل وطن قربانی کے بارے میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے منگل 13 ذی الحجہ تک قربانی سے فارغ ہوجائیں، بصورت دیگر سرکاری اعلان کی روشنی میں بروز بدھ قربانی ضائع ہونے کا احتمال ہے، انہوں نے تمام قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی، اور ملک و ملت اور اسلام کی سربلندی کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 5 اکتوبر کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 413049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413049/سرکاری-اعلان-کی-روشنی-میں-عید-منانے-سے-قربانی-ضائع-ہونے-کا-احتمال-ہے-مفتی-پوپلزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org