QR CodeQR Code

طبقاتی نظام کے خاتمے کیلئے سیرت ابو زر غفاری سے رہنمائی ضروری ہے، متحدہ علماء محاذ

3 Oct 2014 21:59

اسلام ٹائمز: ابوذر غفاری سیمینار سے خطاب میں علماء کا کہنا تھا کہ پرچم اسلام کو سربلند رکھنے کے لئے جناب ابوذر غفاری نے جناب رسول خدا کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کیا۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کے اندر معاشی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بزم ابو ذر غفاری کے زیر اہتمام ابوذر غفاری سیمینار زیر صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر متحدہ علماء محاذ پنجاب سربراہ متحدہ تحریک اسلامی پاکستان علامہ آغا نئیر عباس جعفری نے کہا کہ حضرت ابوذر غفاری نے سرمایہ داری اور جاگیر داری کے خلاف جہاد کیا آپ نے تمام عمر مساوات محمدی کے قیام کے لئے گزاری آج طبقاتی نظام کے خاتمے کیلئے سیرت ابو زر غفاری سے رہنمائی ضروری ہے آج پوری دنیا سرمایہ دارانہ نظام میں جکڑی ہوئی ہے جبکہ دین اسلام مساوات کا درس دیتا ہے۔

نئیر آغا نے کہا کہ پرچم اسلام کو سربلند رکھنے کے لئے جناب ابوذر غفاری نے جناب رسول خدا کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کیا۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کے اندر معاشی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ سیمینار سے چئرمین متحدہ علماء محاذ پنجاب علامہ حیدر علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ ظالمانہ نظام سے نجات دلانے کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ عادلانہ اور منصفانہ نظام کے ذریعہ ہر فرد کو بنیادی حقوق مل سکیں اور ملک میں خوشحالی اور امن کا دور دورہ ہو دہشت گردی اوربے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔ سیمینار سے علامہ محمد نواز عرفانی متحدہ تحریک اسلامی چک بیلی خان کے صدر عرفان حیدر سجادہ نشین بری امام سرکار مخدوم سید ذاکر حسین کاظمی، ابو بکر قادری کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی سیرت جناب ابوذرغفاری پر مکمل روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 413063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413063/طبقاتی-نظام-کے-خاتمے-کیلئے-سیرت-ابو-زر-غفاری-سے-رہنمائی-ضروری-ہے-متحدہ-علماء-محاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org