0
Saturday 4 Oct 2014 15:17

سوات، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے اے این پی کے مقامی رہنماء کو قتل کردیا

سوات، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے اے این پی کے مقامی رہنماء کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ سوات میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے عوامی نشینل پارٹی کے مقامی رہنماء محمد اشرف خان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء محمد اشرف خان جاں بحق ہوگئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوا ہے، جاں بحق ہونے والے اشرف خان کی نعش اور زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق محمد اشرف خان امن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔
خبر کا کوڈ : 413099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش