0
Saturday 4 Oct 2014 12:03

کوہاٹ، مسافر وین میں دھماکہ، بچی سمیت 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوہاٹ، مسافر وین میں دھماکہ، بچی سمیت 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے پشاور چوک پر مسافر وین میں دھماکے کے نتیجے میں ایک معصوم بچی سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے پشاور چوک میں واقع بس اڈے میں نواحی علاقوں کو جانے والی ایک وین میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ قریبی ہسپتال میں منتقل کئے جانے والے زخمیوں میں سے 3 افراد طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، ڈی ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں موجود بم میں 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جسے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا، دھماکے سے 2 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ پولیس نے کوہاٹ ہنگو روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا ہے جبکہ مزید بارودی مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بس اڈے اور اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے 2 روز قبل پشاور اور ہنگو میں بھی اسی نوعیت کے دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اہل تشیع اور اہلسنت دونوں شامل ہیں، جبکہ اہل تشیع عالم دین سید شہنشاہ شیرازی اور اہل سنت عالم دین ساجد فرید بھی زخمیوں شامل ہیں، دہشتگردی کی اس کارروائی میں مولانا ساجد فرید کی معصوم بچی بھی شہید ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 413126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش